PIA to finally start flights to Istanbul

 

پی آئی اے کا استنبول کیلئے فضائی آپریشن شروع

پاکستان سے ترکیہ، یورپ، برطانیہ اور امریکا جانے والے مسافروں کیلئے  خوشی کی خبرہے کہ پی آئی اے کا استنبول فضائی آپریشن آج سے شروع ہو گیا۔

پہلی پرواز اسلام آباد سے ترکیہ کیلئے روانہ ہوئی۔پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ کے مطابق استنبول فضائی آپریشن کی پہلی پرواز کو اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے صبح ساڑھے سات بجے روانہ ہوئی جبکہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ائیر وائس مارشل محمد عامر حیات پرواز کے ہمراہ استنبول گئے ہیں۔استنبول پہنچنے پر ترکش ائیر لائنز کے چیف ایگزیکٹو بلال عکسی افتتاحی پرواز کا استقبال کریں گے۔پی آئی اے نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر مسافروں کیلئے چند روز قبل یہ خوشخبری شیئر کی اور مسافروں کو ایڈوانس بکنگ کی پیشکش کی تھی،پی آئی اے اور ایوی ایشن حکام نے پرواز کی روانگی کے لیے تمام تیاریاں پہلے سے ہی مکمل کر رکھی تھیں۔

مسافر استنبول کے راستے امریکا، برطانیہ اور یورپ کے 28 سے زیادہ شہروں کا سفر کر سکیں گے، پاکستان سے ترکیہ، یورپ، برطانیہ اور امریکا جانے والے مسافروں کیلئے اس خوشخبری کا اعلان پاکستان اور ترکیہ کے مابین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے کیا تھا۔

معاہدے کی رو سے پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے 4 جبکہ لاہور سے 2 پروازیں بوئنگ 777 کے ذریعے چلائی جائیں گی۔دوسرے مرحلے میں کراچی سے استنبول کی پروازیں شروع کردی جائیں گی۔


اشتہار


اشتہار