The relatives and friends of the passengers coming to the airport will now be able to go to the terminal building
ائیرپورٹ آنیوالے مسافروں کے عزیز و اقارب اب ٹرمینل بلڈنگ تک جاسکیں گے
حکومت نے ائیرپورٹ آنے والے مسافروں کے عزیز و اقارب کو ٹرمینل بلڈنگ تک جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے رات گئے لاہور ائیرپورٹ کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے بتایا کہ لاہور میں مسافروں کی سہولت کے لیے چیک پوسٹ پر تیسری لائن شروع کر دی ہے، ڈومیسٹک لاؤنج رات 10سے صبح 5 بجے تک انٹرنیشنل لاؤنج کے طور پر استعمال ہوگی۔
وزیر ہوا بازی نے بتایا کہ ائیر پورٹ آنے پر ایک مسافر ایک فرد کی پابندی کو ختم کیا جارہا ہے، مسافروں کےعزیز و اقارب ائیرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ تک جا سکیں گے۔