The United Arab Emirates has relaxed travel requirements for holders resident visa

 

The United Arab Emirates has relaxed travel requirements for holders of its resident visa (Dubai visa holders).

According to the new guidelines, the requirement of Corona's "Emirati Vaccination Card" for Pakistanis holding a Dubai resident visa has been removed.

The easing will also apply to citizens of Pakistan, India, Sri Lanka, Nepal, Nigeria and Uganda.

دبئی کا رہائشی ویزہ رکھنے والے پاکستانیوں کیلئےاماراتی ویکسینشن کارڈکی شرط ختم

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی نے اپنا رہائشی ویزا( دبئی ویزا ہولڈرز) رکھنے والوں کیلئے سفر کی شرائط میں نرمی کردی ہے۔


نئی ہدایات کے مطابق دبئی کا رہائشی ویزا رکھنے والے پاکستانیوں کیلئے کورونا کے’’اماراتی ویکسینشن کارڈ‘‘ کی شرط ختم کردی ہے۔


یہ نرمی پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال، نائجیریا اور یوگنڈا کے شہریوں کیلئے بھی ہوگی۔


دبئی ائرپورٹ اور دبئی کی ایمرٹس ائرلائن نے نئی سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے مسافر پر اب “اماراتی ویکسینشن “ کی دو مکمل خوارکوں کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔


البتہ دیگر شرط ابھی بھی جوں کی توں برقرار ہیں، جن میں پاکستان سے دبئی کے سفر سے پہلے “اماراتی اجازت نامہ” لینا پہلی اور لازمی شرط ہے۔


دبئی آنے والے خواہمشند “دبئی ویزا ہولڈرز” کو 48/ 72 گھنٹے پہلے کورونا منفی کی رپورٹ جمع کرانی ہوگی۔ اور دبئی روانگی سے قبل پاکستانی ائرپورٹس پر’’ریپڈ کورونا پی سی آر‘‘ ٹیسٹ بھی کرانا لازمی ہوگا۔


مسافروں کا دبئی پہچنے پر بھی کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نئی ہدایات اماراتی ریاست دبئی کےلئے مخصوص ہیں جبکہ اماراتی ریاست ابوظبی اور شارجہ کیلئے ابھی بھی’’اماراتی ویکسینشن کارڈ‘‘ لازم ہے۔


( ابوظبی اور شارجہ مسافروں کیلئے شرط)


اماراتی ویکسینشن کارڈ کی شرط کے تحت پاکستان سے آنے والے صرف ان ہی مسافروں کو امارات سفر کرنے کا اجازت نامہ دیا جائے گا جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دو خوارکیں لی ہوں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ جمعے کو پاکستان سے دبئی جانے والے بہت سارے مسافروں کو فلائٹ سے چار گھنٹے پہلے کروائے گئے منفی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے سفر سے روک دیا گیا تھا۔

Ref

اشتہار


اشتہار