Saudi Passport Department's big announcement for immigrants going out

 


Riyadh: The Saudi Passport Department has given the good news to the migrants leaving the state on exit visa and returning to the state on another visa.

ریاض : سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خروج نہائی ویزے پر ریاست سے جانے والے تارکین وطن کو کسی دوسرے ویزے پر ریاست لوٹنے کی خوشخبری سنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب نے کرونا وائرس کی مہلک وبا کا پھیلاوٗ روکنے کےلیے 20 ممالک پر پابندی عائد کی تھی جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

پابندی کے تحت مذکورہ ممالک کے شہری وطن جاسکتے ہیں تام پابندی باعث واپسی کےلیے کوئی فلائٹ نہیں ہے، جس کی وجہ سے سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے افراد پریشانی کا شکار ہیں اور سعودی حکام نے سوال کررہے ہیں کہ پابندی کب ختم ہوگی کیونکہ بہت سے تارکین کا ویزہ کی مدت ختم ہونے والی ہے۔

تاہم تارکین وطن کی اس مشکل کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاوٗن کے آغاز میں ہی اقاموں اور ویزوں کی آن لائن تجدید کی سہولت متعارف کرادی تھی۔

ایک پاکستانی شہری نے محکمہ پاسپورٹ سے سوال کیا کہ وہ خروج نہائی ویزے پر وطن آیا ہے تو کیا وہ کسی دوسرے ویزے پر واپس سعودی عرب آسکتا ہے؟ مذکورہ سوال کے جواب میں محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ جو تارکین خروج نہائی ویزے پر جاتے ہیں وہ کسی بھی دوسرے ویزے پر ریاست لوٹ سکتے ہیں۔

محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ خروج نہائی ویزے پر جانے والے تارکین وطن کسی خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوں گے البتہ خروج و عودہ پر جاکر واپس نہ آنے والے افراد پر تین برس کی پابندی عائد کی جاتی ہے جو اس مدت کے دوران کسی ویزے پر بھی مملکت میں داخل نہیں ہوسکتے۔

محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ اگر آجر مذکورہ افراد کو دوسرا ویزا جاری کردے تو وہ ریاست میں داخل ہوسکتے ہیں۔

اشتہار


اشتہار