Saudi Arabia, Encouraging news for locals and foreigners

 


Riyadh: The Saudi Ministry of Health has instructed the citizens to use face masks properly and said that free vaccines are being given to locals and foreigners in the kingdom.

سعودی عرب: مقامیوں اور غیرملکیوں کے لیے حوصلہ افزا خبر

ریاض: سعودی وزارت صحت نے شہریوں کو فیس ماسک کے صحیح طریقے سے استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت میں مقامیوں اور غیرملکیوں کو مفت ویکسین لگائی جارہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شہری ماسک کو غلط طریقے سے پہنتے ہیں، بعض لوگ منہ کو ڈھانپتے لیکن ناک کو کھلا چھوڑ دیتے ہیں، یہ صحیح طریقہ نہیں ہے۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق کئی شہری ماسک کو سر کے اوپر یا تھوڑی کے نیچے لگائے رکھتے ہیں لہذا یہ طرز عمل بھی وائرس کے خلاف ٹھیک نہیں، ماسک کو ایسے استعمال کیا جائے جیسے اس کا حق ہے، انسداد کورونا کے لیے ماسک بشمول سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت میں سعودی شہریوں اور غیرملکیوں کو مفت میں ویکسین کی سہولت دی جارہی ہے، ویکسین لگانے کے لیے شہری آزاد ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں سعودی وزارت صحت نے کرونا وائرس ویکسین کی فراہمی میں تاخیر پر نیا شیڈول جاری کیا تھا۔ ریاض، جدہ، مشرقی ریجن اور مدینہ منورہ ویکسین سینٹرز کی جانب سے ویکسین کی دوسری خوراک کی سابقہ تاریخیں تبدیل کی گئیں۔

بعد ازاں وزارت صحت نے کہا تھا کہ دوسری خوراک پہلی خوراک کے 6 ہفتے بعد تک لی جاسکتی ہے، ماہرین صحت اور ڈاکٹروں نے اس کی تائید کی ہے۔

اشتہار


اشتہار